ملکی صرافہ مارکیٹ میں چاندی کی قیمت میں نمایاں اضافہ جبکہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی صرافہ بازار میں فی تولہ سونا 4 ہزار 578 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 20 ہزار 600 روپے پر آگیا۔ اسی طرح 10 گرام سونا 3 ہزار 924 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 60 ہزار 597 روپے کا ہوگیا۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 34 روپے بڑھ کر 5 ہزار 100 روپے کی تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 44 ڈالر سستا ہوکر 3,995 ڈالر کا ہوگیا۔



















