سندھ حکومت کی جانب سے ہندوبرادری کے لئے دیوالی کے تہوار پر عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبے بھر میں ہندو برادری کے لیے 20 اکتوبر کو عام تعطیل ہوگی،جس کا نوٹیفکشن جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکشن کے مطابق دیوالی کےتہوارپرہندوبرادری کےلئےعام تعطیل کا اطلاق سرکاری وغیرسرکاری اداروں پر ہوگا۔
صوبہ سندھ کے علاقوں مٹھی، حیدرآباد، جیکب آباد، تھرپارکر میں دیوالی کی تقریب میں ہندوؤں کیساتھ مسلم برادری کے افراد شرکت کر کے رواداری اور مذہبی ہم آہنگی کا اظہار کرتے ہیں۔






















