آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں بھارت کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑ گیاہے ، جنوبی افریقہ نے بھارت کو 3 وکٹوں سے ہرا کر بڑی کامیابی سمیٹی ۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقی ویمنز نے 252 رنز کا ہدف 49ویں اوور میں حاصل کیا،نادین ڈی کلرک نے ناقابل شکست 84 رنز بنائے ، لورا ولوارٹ 70 رنز کیساتھ نمایاں رہیں۔
بھارتی ٹیم پہلے کھیل کر 251 رنز پر آؤٹ ہوئی تھی، ریچا گھوش 94 رنز کیساتھ ٹاپ اسکورر رہیں۔





















