پاکستان تحریک انصاف نے علی امین گنڈا پور کو وزارت اعلیٰ سے ہٹانے اور سہیل آفریدی کو نیا وزیراعلیٰ بنانے کا فیصلہ کر لیاہے ، سہیل کا تعلق متوسط گھرانے سے ہے اور ان کے عمران خان کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں ۔
مزید پڑھیں: سلمان اکرم راجہ نے علی امین گنڈا پور کو وزارت اعلی سے ہٹائے جانے کی تصدیق کردی
تفصیلات کے مطابق سہیل آفریدی انصاف اسٹوڈنٹ فیڈریشن کے سابق صوبائی صدر رہے، فروری 2024 میں پہلی بار خیبر پختونخوا اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے، صوبائی حلقہ پی کے 70 خیبر ٹو سے کامیابی حاصل کی، سہیل آفریدی نے آزاد حیثیت سے 2024 کے انتخابات میں حصہ لیا، الیکشن میں کامیابی کے بعد وہ پی ٹی آئی میں شامل ہوئے، معاون خصوصی برائے مواصلات و تعمیرات مقرر ہوئے، حالیہ ردو بدل کے بعد سہیل آفریدی کو فل وزیر بنا کر محکمہ اعلیٰ تعلیم کا قلمدان تفویض کیا گیا۔
دوسری جانب ذرائع کا کہناہے کہ نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کیخلاف پہلے سے این سی سی آئی اے میں انکوائری جاری ہے ، سہیل آفریدی پر حکومتی اداروں اور افسران کیخلاف اشتعال انگیز بیانات کا الزام ہے، سہیل آفریدی کےخلاف ایف آئی اے سائبر کرائم برانچ پشاور انکوائری کررہی ہے۔



















