موسلادھار بارشوں نے نیپال اور شمالی بھارت میں تباہی مچادی۔
کھٹمنڈو اور ملحقہ علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے 47 افراد ہلاک اور 9 لاپتہ ہوگئے۔ کئی پل اور رابطہ سڑکیں بھی ریلے میں بہہ گئیں۔
نیپالی حکومت نے پیر اور منگل کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ بھارت کے سیاحتی مقام دارجلنگ میں بھی شدید بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ سے 20 افراد ہلاک ہوگئے۔




















