امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ سے ابتدائی انخلا کی حد پر متفق ہوگیا، امریکا جنگ بندی منصوبے کو آگے بڑھانے کی کوششیں کررہا ہے۔
غزہ سے متعلق تازہ بیان میں امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو غزہ میں بمباری ختم کرنے پر رضامند ہے، امید ہے میرا جنگ بندی منصوبہ جلد حقیقت بنے گا۔ اگر حماس اقتدار میں رہنے کا فیصلہ کرتی ہے تو اس کا مکمل صفایا کر دیا جائیگا۔
دوسری جانب امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ کوئی یہ دعویٰ نہیں کر رہا کہ یہ معاملہ مکمل ہو چکا، امید ہے یہ معاملہ اسی ہفتے کے شروع تک طے ہو جائے گا، معاہدے کے بہت قریب ہیں کہ حماس کے پاس کوئی یرغمالی نہ رہے، بہت جلد معلوم ہو جائے گا حماس سنجیدہ ہے یا نہیں۔
مارکو روبیو نے کہا کہ حماس نے اصولی طور پر جنگ کے بعد کیا ہوگا اس پر اتفاق کر لیا، غزہ میں حکومت ایسا نہیں بن سکتی جو تین دن میں تین حماس والے بدل دے۔ جنگ بندی کا معاملہ بہت جلد حل ہونے کی امید ہے،مارکو
قبل ازیں اسرائیلی حکومت کی ترجمان نے کہا کہ اسرائیل فوج غزہ میں دفاعی مقاصد کے لیے کارروائی جاری رکھ سکتی ہے، غزہ میں جنگ بندی ابھی نہیں ہوئی،بمباری میں عارضی وقفہ ہوا ہے۔




















