اوپیک پلس ممالک نے پیٹرولیم پیداوار بڑھانے پر اتفاق کر لیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق اگلے ماہ تیل کی روزانہ پیداوار میں ایک لاکھ 37 ہزار بیرل اضافہ ہوگا۔
اوپیک پلس یعنی تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم (اوپیک) اور روس کی جانب سے آئندہ ماہ پیداوار میں اضافے کی متوقع منصوبہ بندی کے باعث مارکیٹ میں تیل کی رسد بڑھنے کی توقع کی جا رہی ہے۔




















