خیبر پختونخوا کےمشیراطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہےکہ مصدق عباسی کے وارنٹ گرفتاری 26 ویں آئینی ترمیم کا شاخسانہ ہے،انکے خلاف مقدمہ سیاسی بنیادوں پر درج کیا گیا۔
مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا کہ مصدق عباسی کا واحد جرم یہ ہے کہ وہ بانی چیئرمین کے وژن کو عملی شکل دیتے ہوئے کرپشن کے خاتمے کے لیے سرگرم ہیں صنم جاوید کی بہن فلک جاوید کو بھی ایک جھوٹے مقدمے میں ملوث کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا فلک جاوید کا جرم صرف بھی یہ ہے کہ وہ بانی چیئرمین کے وژن کو آگے بڑھا رہی ہیں۔وفاقی حکومت کے دور میں آزادی اظہار رائے بھی جرم بن گیا ہے۔






















