آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کےگروپ میچ میں بھارت نے پاکستان کو 88 رنز سے شکست دے دی۔
کولمبو میں کھیلےگئے میچ میں پاکستان ویمن ٹیم قومی ویمنز 248رنز کے تعاقب میں 159رنز پرڈھیر ہوگئی، سدرہ امین نے سب سے زیادہ81 رنز بنائے۔
بھارت نے پہلےکھیلتے ہوئے 10 وکٹوں کے نقصان پر 247 رنز بنائے، جواب میں پاکستانی ٹیم 159 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
بھارتی اننگز میں ہرلین دیول 46 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں، رچا گوش نے 35 اور جمائما روڈریگز نے 32 رنز بنائے، پرتیکا راول نے 31 رنز کی اننگ کھیلی۔
پاکستان کی جانب سے ڈیانا بیگ نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کے علاوہ سعدیہ اقبال اور فاطمہ ثنا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
بھارت کی ویمن ٹیم نے بھی مینز ٹیم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستانی کھلاڑیوں سے ہینڈ شیک نہیں کیا، ٹاس کے بعد دونوں ٹیموں کی کپتان نے پریزنٹر سے گفتگو کی تاہم ہاتھ نہیں ملائے۔






















