روہت شرما کو بھارتی ون ڈے کرکٹ ٹیم کی قیادت سے ہٹاکر شبمن گل کو کا کپتان بنادیا گیا۔
شبمن گل اب ون ڈے ٹیم کی بھی قیادت کریں گے،وہ ٹیسٹ ٹیم کے بھی کپتان ہیں،شبمن دورہ آسٹریلیا میں بھارتی ٹیم کی قیادت کریں گے،بھارتی کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کےخلاف ون ڈے سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان بھی کردیا ہے،سینئر بیٹر روہت شرما اور ویرات کوہلی بھارتی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
خیال رہےکہ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 3 میچزکی سیریز 19 اکتوبر سے شروع ہونے جارہی ہے،دونوں ٹیمز کے درمیان ون ڈے سیریز کے بعد آسٹریلیا میں ہی 5 ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیلے جائیں گے۔





















