بلوچستان کے ضلع خضدار میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 14 دہشتگرد مارے گئے۔
خضدار کےعلاقے زہری میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک اور 20 سےزائد زخمی ہوئے،آپریشن کےدوران پرامن شہریوں کو ہراساں کرنےکی دشمنانہ کوششوں کو بروقت ناکام بنایا گیا۔
علاقائی عوام نےفورسزکی کاوشوں کو سراہا اورپاک فوج کےحق میں نعرے لگائے،سیکیورٹی فورسز نے واضح کیاکہ عوام کےتعاون سے وہ دہشتگردی کے ٹھکانوں کا قلع قمع جاری رکھیں گے اورعلاقے کےتحفظ کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔



















