سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کے مطابق اوور اسپیڈنگ، سگنل توڑنے، غلط سمت میں گاڑی چلانے، اوورلوڈنگ اور بغیر لائسنس ڈرائیونگ سمیت درجنوں خلاف ورزیوں پر سخت کارروائی ہوگی۔ نئی فہرست میں گاڑیوں کی اقسام کے حساب سے جرمانے بڑھائے گئے ہیں۔ اوور اسپیڈنگ پر موٹر سائیکل کے لیے پانچ ہزار، کار کے لیے پندرہ ہزار اور ہیوی ٹرانسپورٹ کے لیے بیس ہزار روپے جرمانہ عائد ہوگا آٹھ ڈی میرٹ پوائنٹس بھی شامل ہوں گے۔
شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے پر پچاس ہزار روپے تک جرمانہ اور چھ پوائنٹس مقرر ہیں، لاپرواہ ڈرائیونگ پر پچیس ہزار روپے اور آٹھ پوائنٹس لگیں گے۔۔ ون وہیلنگ، بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے، دھندلے شیشے استعمال کرنے، غلط لین میں گاڑی چلانے اور مسافروں کو چھت پر بٹھانے پر بھی بھاری سزائیں دی جائیں گی۔






















