نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیرصدارت ریجنل ٹرانسپورٹ منسٹرز کانفرنس سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے بھی شرکت ، اجلاس میں معاشی و ثقافتی تعلقات کے فروغ کیلئے علاقائی رابطوں کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس میں وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان سمیت دیگر متعلقہ حکام موجود تھے۔ علاقائی ممالک کے سفارتکاروں اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ اعلامیے کے مطابق اسحاق ڈار نے معاشی ترقی و تجارت کے فروغ اور ثقافتی تعلقات بہتر بنانے کیلئے علاقائی رابطوں کی اہمیت پر زور دیا۔ ریجنل ٹرانسپورٹ منسٹرز کانفرنس تئیس اور چوبیس اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگی۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ مشترکہ انفرا اسٹرکچر کے ذریعے علاقائی تعاون اور ترقی کے وسیع تر مواقع موجود ہیں۔ امید ہے کانفرنس میں خطے کے ممالک کے ٹرانسپورٹ وزرا بھرپور شرکت کریں گے۔






















