کامیڈی کنگ عمر شریف کو دنیا سے رخصت ہوئے چار سال گزرگئے۔
کامیڈی کے بےتاج بادشاہ،عمر شریف ہاکی کی کمنٹری ہو یا محمد علی کی پیروڈی،عزیز میاں قوال کی قوالی کا انداز یا اسٹیج ڈرامہ کسی شو کی میزبانی ہو یا سمندر پار کوئی ایوراڈ شو عمر شریف مداحوں کو ہنسانے کا فن خوب جانتے تھے۔
عمر شریف نے ٹی وی اسٹیج پراداکاری ہی نہیں بلکہ فلم ڈائریکشن کمپوزر شاعر ی ،مصنف،پروڈیوسر یہ تمام صلاحیتیں ان کی شخصیت کی پہچان بنیں،انھیں کنگ آف کامیڈی کو4 نگار اور 2 نیشنل ایوارڈز سے نوازا گیا۔
بھارت کےمشہور مزاحیہ اداکار جونی لیور اور راجو شریواستو نے عمر شریف کی مزاحیہ اداکاری سے متاثر ہوکر انہیں دی گارڈ آف ایشین کامیڈی کا لقب دیا تھا۔
عمر شریف 2 اکتوبر 2021ء کو عارضہ قلب میں مبتلا ہونے کے باعث 66 برس کی عمر میں جرمنی میں دوران علاج انتقال کرگئے تھے،لیکن مداحوں کے دلوں میں وہ آج بھی زندہ ہیں۔





















