اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوئی ،ہنڈریڈ انڈیکس 147 پوائنٹس بڑھکر 165640 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا۔
مارکیٹ میں آج کریکشن اورپرافٹ ٹیکنگ کے باعث تمام دن اتار چڑھاؤ دیکھا گیا،ہنڈریڈ انڈیکس 147 پوائنٹس بڑھکر 165640 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا۔
مارکیٹ نےدوران ٹریڈنگ 1029 پوائنٹس بڑھکر 166522 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح کو بھی چھوا،اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر 1 لاکھ 66 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوئی۔
گزشتہ روز مارکیٹ نے 166000 پوائنٹس کا سنگ میل عبورکیا،گزشتہ روز بھی اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ تیزی دیکھی گئی تھی۔





















