امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بچوں میں کینسر کی ریسرچ کےلئے مصنوعی ذہانت کے استعمال کی اجازت دےدی ۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیے،کہا تحقیقات کےلئے ہارورڈ کو پانچ سوملین ڈالر دیں گے۔
ٹرمپ نےکہا ہم شٹ ڈاؤن کی طرف جارہےہیں ۔۔ امریکا میں سترہ کھرب کی سرمایہ کاری آرہی ہے،ہم شٹ ڈاؤن نہیں چاہتے۔
واضح رہےکہ امریکا میں نیا مالی سال یکم اکتوبر سے شروع ہوتا ہے اور اس بار یہ بغیر بجٹ منظوری کے شروع ہونے کا خدشہ ہے۔






















