دبئی میں سونے کی قیمتوں میں تیزی کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔
دبئی میں سونے کی قیمتوں نے نیا ریکارڈ قائم کردیا، 24 قیراط سونا بڑھ کر 466 درہم فی گرام تک پہنچ گیا جبکہ 22 قیراط بھی 431.25 درہم فی گرام ہوگیا۔
منگل کے روزدبئی میں سونے کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہوا۔ 24 قیراط سونا 5.25 درہم بڑھ کر 466 درہم فی گرام ہوگیا،جو اب تک کی سب سے زیادہ قیمت ہے،اس سے ایک دن پہلےیعنی پیرکو اس کی قیمت 460.75 درہم تھی،22 قیراط سونا 431.25 درہم فی گرام ہوگیا جبکہ 21 قیراط 413.75 اور 18 قیراط 354.5 درہم فی گرام پر ٹریڈ ہوا۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونےکی قیمت بڑھی اوراسپاٹ گولڈ 1 فیصد اضافے کے ساتھ 3,864 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا ہے،تجزیہ کاروں کا کہنا ہےکہ امریکہ میں ممکنہ حکومتی شٹ ڈاؤن اور شرح سود میں کمی کی توقع نے سرمایہ کاروں کو سونا خریدنے پر مجبور کر دیا ہے۔
ماہرین کےمطابق اگرامریکی کانگریس نےبروقت فنڈنگ بل منظورنہ کیا تو کئی سرکاری ادارے بند ہو سکتے ہیں اوراہم معاشی اعداد و شمارسامنے نہیں آئیں گے،اس صورتحال نےسونےکی قیمت کو مزید اوپر دھکیل دیا ہے۔
یادرہےکہ 2013 میں 16 دن اور 2019۔2018 میں 35 دن کا شٹ ڈاؤن ہوچکا ہے،جس سےامریکی معیشت کو اربوں ڈالرکا نقصان ہوا تھا،اسی پس منظرمیں اب بھی سرمایہ کارخطرے سے بچنے کے لیے سونا خرید رہے ہیں۔





















