بھارت گجرات کےقریب بننےوالاہواکادباؤمزید شدت اختیارکرگیا،سسٹم کل ڈپریشن میں بدل سکتا ہے،سسٹم کراچی سے340 کلومیٹرجنوب مشرق پرموجود ہے،محکمہ موسمیات کےٹروپیکل سائیکون وارنگ سینٹرکا دوسرا الرٹ جاری کردیا۔
محکمہ موسمیات کاکہنا ہےکہ سسٹم کل ڈپریشن میں بدل سکتا ہے،کراچی میں درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے،کراچی میں زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت 40ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے،سسٹم کراچی سے 340 کلومیٹرجنوب مشرق پرموجود ہے،
محکمہ موسمیات نے سسٹم کے زیر اثر آج اورکل سندھ کےمختلف اضلاع میں ہلکی بارش کی پیشگوئی کی ہے،کراچی،ٹھٹھہ،سجاول اوربدین سمیت متعدد اضلاع میں گرج چمک کےساتھ بارش کاامکان ہے۔





















