خیرپور ٹامیوالی میں گوٹھ میر عباس نگر میں گھریلو جھگڑے کے دوران شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی، سالے اور ساس کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق واقعے میں 30 سالہ زرینہ بی بی، 25 سالہ ریاض اور 50 سالہ گلزار بی بی جاں بحق ہوئیں۔پولیس نے بتایا کہ ملزم غلام مصطفی فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گیا، جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ واقعہ گھریلو تنازع کے باعث پیش آیا۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔





















