وزیراعظم کے مشیر اور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل وزیراعلیٰ پنجاب فیصل آباد تشریف لا رہی ہیں، گرین بسوں کا تحفظ ان کےبہت سارے کارناموں میں سے ایک ہے، وزیراعلیٰ مختلف منصوبوں سے شہریوں کی ویلفیئر کا کام کر رہی ہیں۔
سینیٹرراناثناءاللہ کا کہناتھا کہ گرین بسوں کا کل دو روٹس پر آغاز ہو جائے گا، رعایتی کرائے کے ساتھ خواتین، طلبہ اور بزرگ مفت سفر کریں گے، اس سال میں 250ارب کے دیگر ترقیاتی کام بھی کیے جائیں گے، فیصل آبادی اپنی محبوب قائد کے استقبال کےلیے تیار ہیں، میٹرو پروگرام اور سیوریج پروگرام کے لیے وزیر اعلیٰ دوبارہ آئیں گی، پوری دنیا میں پاکستان کو عزت کی نظر سے دیکھا جاتا ہے، وزیراعظم پاکستان کے ساتھ ہر کوئی کھڑا ہونا چاہتا ہے، امریکا کے صدر نے خصوصی طور پر ان سے ملاقات کی۔



















