ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان کے خلاف بڑے معرکے کے لیے بھارتی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔
بھارتی میڈیا کےمطابق پاکستان کے خلاف میچ کے لیے بھارت کی پلیئنگ الیون میں جسپریت بمرا اور شیوم دوبے کی واپسی ہو گی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فاسٹ بولرزارشدیپ سنگھ اور ہرشیت رانا کو ٹیم سے ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے۔
ہاردیک پانڈیا کی فٹنس پر اب تک سوالیہ نشان برقرار ہے،آل راونڈر نے سری لنکا کے خلاف صرف ایک اوور کرایا تھا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق ٹیم مینجمنٹ نےہاردیک پانڈیا کی میچ کے لیےدستیابی ظاہرکی،جبکہ ابھیشک شرما بھی مکمل فٹ اور میچ کے لیے دستیاب ہیں۔





















