معروف امریکی گلوکارہ و اداکارہ سلینا گومز اور میوزک پروڈیوسر بینی بلانکو نے شادی کرلی۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق سلینا گومز اوربینی بلانکو کی شادی کی تقریب گزشتہ روز کیلی فورنیا میں منعقد ہوئی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر گلوکارہ نے شادی کی تصاویر اور ویڈیوز شئیر کیں،گلوکارہ کو سفید عروسی لباس جبکہ37 سالہ میوزک پروڈیوسر بینی بلانکو ٹکسڈو میں دکھائی دیئے۔
View this post on Instagram
شادی کی تقریب میں انکی قریبی دوست ٹیلرسوئفٹ سمیت کئی امریکی پاپ اسٹارز نےشرکت کی، یاد رہےکہ سلینا گومز اور بینی بلانکو نے 2023 میں ڈیٹنگ شروع کی تھی اور دسمبر 2024ء میں منگنی کا اعلان کیا تھا۔





















