کرکٹ ایشیا کا تاج کس کے سر سجےگا؟ کرکٹ کا بڑا میلہ آج دبئی کے میدان میں سجے گا۔ پاکستان اور بھارت شام ساڑھے 7 بجے آمنے سامنے ہوں گے۔ ایشیاکپ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلی بار فائنل میں دونوں ملک مدمقابل ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق فیصلہ کن میچ کے لیے پلیئنگ الیون برقرار رہنے کا امکان ہے۔ مینجمنٹ نے وننگ کامبی نیشن پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ ٹیم میٹنگ میں ہیڈکوچ اورکپتان نے کھلاڑیوں کو بے خوف ہوکر کھیلنے کی ہدایت کردی۔
اجلاس میں اوپنرز کو شروع سے جارحانہ اندازاپنانے کی تجویز دیدی گئی۔ ہیڈ کوچ نے شاہین آفریدی سے گفتگو میں کہا کہ آپ پہلے اوورمیں وکٹ اڑائیں گے۔ آپ سے بہت امیدیں ہیں۔





















