ایشیا کپ 2025 کے پاک بھارت فائنل سے قبل بھارتی ٹیم کو بڑے دھچکے کا خدشہ لاحق ہوگیا ہے، بھارتی باؤلنگ کوچ نے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا اور اوپنر ابھیشیک شرما کی فٹنس پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
سری لنکا کے خلاف میچ میں ہاردک پانڈیا پہلے ہی اوور میں ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوکر میدان سے باہر چلے گئے تھے اور بقیہ اننگز میں واپس نہیں آئے۔ بھارتی باؤلنگ کوچ کے مطابق پانڈیا اور ابھیشیک شرما کی انجریز کا آج رات اور کل صبح تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔
اوپنر ابھیشیک شرما بھی سری لنکا کی اننگز کے پورے دوسرے ہاف میں میدان سے باہر رہے، جس سے بھارتی ٹیم مینجمنٹ میں تشویش بڑھ گئی ہے۔





















