سلامتی کونسل نے ایران پر پابندیاں موخر کرنے کی قرار داد مسترد کردی۔
سلامتی کونسل میں روس اور چین کی قرارداد کو ووٹ نہیں ملے،یورپ اور امریکا نے مخالفت کی،اقوام متحدہ میں چینی مندوب نےکہا ایرانی جوہری مسئلے پر ہمیں تقسیم کا نہیں بلکہ مذاکرات کا انتخاب کرنا چاہیے،ایرانی جوہری مسئلہ انتہائی سنگین معاملہ ہے،ایران نے جوہری پروگرام پر بار بار مثبت اشارے دیے۔
جبکہ روسی مندوب نے کہاایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کرنے کے سنگین نتائج نکل سکتے ہیں،دوبارہ پابندیوں سے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
برطانوی مندوب کا کہنا ہے کہ اس ہفتے کے آخر میں ایران پر اقوام متحدہ کی پابندیاں دوبارہ عائد کر دی جائیں گی۔
دوسری جانب ایرانی وزیرخارجہ نے ایران پر پابندیوں کے بل موخر کرنے کی قرارداد پر اظہار تشکر کیا، کہا امریکا نے سفارتکاری سےغداری کی یورپی ممالک نےاسےدفن کردیا،ہمیں تصادم اور کشیدگی میں اضافے کے بجائےسفارتکاری کا راستہ اختیار کرنا چاہیئے۔






















