ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کیلئے وائٹ ہاوس پہنچ گئے ہیں، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ترک صدر کو وائٹ ہاؤس آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں، طیب اردان میرے بہترین دوست ہیں ،ہمارے مضبوط تعلقات ہیں ، اردگان انتہائی قابل احترام شخصت ہیں، اردگان کا پورے یورپ اور پوری دنیا میں بہت احترام کیا جاتا ہے، ترکیہ F-16 اور F-35 طیارے خریدنا چاہتا ہے، صدر اردوان سے دفاعی ڈیل کے بارے میں بات کریں گے۔
ترکیہ کے صدر طیب ایردوان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم واشنگٹن کے ساتھ تعلقات کو ایک نئی سطح پر لے جا سکتے ہیں، ہم F-35 اور F-16 طیاروں سے متعلق بات کریں گے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ روس یوکرین پر حملے جاری رکھے ہوئے ہے، یوکرین جنگ میں بڑی تعداد میں فوجی اور شہری مارے جارہے ہیں، روسی صدر پیوٹن جنگ روکنے کو تیار نہیں، پیوٹن کو یوکرین میں جنگ بند کرنی چاہیے ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
صدر ٹرمپ کہناتھا کہنا تھا کہ میں ترک صدر کو قائل کر رہا ہوں وہ روسی تیل خریدنا بند کر دیں، ہمارے ترکیہ کے ساتھ اہم تجارتی معاہدے ہوں گے، نیٹو ممالک کی جانب سے روسی تیل کی خریداری روکنے پر مایوسی ہوئی، میں صدر ہوتا تو یوکرین جنگ کبھی شروع نہ ہوتی ۔
امریکی صدر نے کہا کہ ہم غزہ پر ایک معاہدے تک پہنچنے کے قریب ہیں، ہماری مسلم ممالک سے غزہ سے متعلق ملاقات اچھی رہی، ہم غزہ میں جنگ بندی اور تمام یرغمالیوں کی رہائی چاہتے ہیں، اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات میں غزہ کی صورتحال پر بات ہوگی، شام میں حالات کی بہتری میں ترک صدر کا بڑا اہم کردار ہے، شام میں سابق حکومت کو ہٹا کر قابل ذکر کامیابی کا سہرا اردوان کو جاتا ہے، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور اردن کے رہنماؤں سے ملاقات کی، ہماری ملاقات شاندار رہی اور ہم نے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا، ٹیرف سے حاصل ہونے والی رقم امریکی کسانوں کو دوں گا۔





















