انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو کو مستقبل میں کسی بھی قسم کے سیاسی بیان بازی سے روک دیا ۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے سوریا کمار یادیو کے بیان پر آئی سی سی کو باضابطہ خط لکھ کر شکایت درج کروائی تھی جس پر آئی سی سی کی جانب سے آج سوریا کمار یادیو آئی سی سی کے ہیڈ کواٹر میں پیش ہوئے جہاں انہیں آئندہ کسی بھی قسم کی سیاسی بیان بازی سے روک دیا گیا ۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے پلیئرز کل آئی سی سی کے سامنے پیش ہوں گے ، حارث روف اور صاحبزادہ فرحان کیخلاف بھارتی کرکٹ بورڈ نے شکایت درج کروائی تھی ۔






















