فلپائنی نژاد امیئل جیمینز بیلزا نے محض 2 درہم سے آغاز کرتے ہوئے یو اے ای لاٹری کے نئے گیم ’’پک 4‘‘ (Pick 4) میں 25 ہزار درہم جیت لیے اور پہلے گرینڈ پرائز وِنر بن گئے۔
امیئل بیلزا، جو 11 سال سے یو اے ای میں مقیم ہیں اور پیرا میڈک کے طور پر کام کرتے ہیں، نے بتایا کہ یہ انعام ان کے لیے اس وقت آیا جب وہ اور ان کی اہلیہ مشکل حالات اور قرضوں کا سامنا کر رہے تھے۔ انہوں نے یہ انعام ہمارے لیے دعا کی قبولیت جیسا ہے، اب ہم اپنے قرضوں کو ختم کرنے کے قابل ہوں گے ۔
امیئل کی جیت کی کہانی بھی انعام کی طرح دلچسپ ہے۔ پک 4 کے لانچ والے دن انہوں نے اپنے یو اے ای لاٹری اکاؤنٹ میں دیکھا کہ صرف 2 درہم باقی ہیں۔ پہلے انہوں نے ’’کلر پریڈکشن‘‘ نامی چھوٹا گیم کھیلا جو 1 درہم کا تھا اور اس سے 6 درہم جیت لیے۔ یوں ان کے اکاؤنٹ میں 7 درہم ہوئے اور پھر انہوں نے اپنے شادی کی سالگرہ کے نمبروں (12 اور 18) سے ’’پک 4‘‘ کھیل لیا۔
ان کا کہناتھا کہ ’’اس رات سونے سے پہلے جب میں نے ای میل کھولی تو پیغام درج تھا کہ’مبارک ہو!‘ میں حیران رہ گیا، فوراً اپنی بیوی کو دکھایا اور ہم دونوں خوشی سے اچھل پڑے ۔ وہ اور ان کی اہلیہ 15 سال سے ساتھ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ آگے بھی کھیلتے رہیں گے لیکن احتیاط کے ساتھ ہم 100 ملین درہم کے جیک پاٹ کا ہدف رکھے ہوئے ہیں۔ اگر کبھی وہ انعام جیتا تو خاص طور پر بطور فلپائنی ہم پہلے ہی منصوبہ بنا رہے ہیں کہ اپنے ملک میں دوسروں کی مدد کریں۔






















