قومی ٹیم کے بیٹر فخر زمان مکمل فٹ ہیں لیکن احتیاطی طور پر ان کا معائنہ کیا جارہاہے ، وہ کل بنگلہ دیش کیخلاف میچ کیلئے دستیاب ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکا کیخلاف میچ میں فخر زمان کے ہیلمٹ پر گیند لگی تھی جس کے بعد پی سی بی کے ڈاکٹر نے ان کا فوری گراونڈ میں معائنہ بھی کیا ، سر پر گیند لگنے کے بعد فخر نے کوئی شکایت نہیں کی تاہم احتیاطی بنیاد پر ان کا معائنہ کیا جارہاہے ، فخر زمان بنگلہ دیش کیخلاف میچ میں شرکت کیلئے دستیاب ہوں گے ۔





















