امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی آمد پر اسکیلیٹر بند ہو گیا۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کو اقوام متحدہ کےدفتر میں ناخوشگوار لمحات کا سامنا کرنا پڑا،صدرٹرمپ خاتون اول میلانیاٹرمپ کے ہمراہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے پہنچے،تو بالائی منزل پرجاتے ہوئے اچانک اسکیلیٹررک گیا اورصدر ٹرمپ کو میلانیا کے ہمراہ سیڑھیاں چڑھنی پڑیں۔
NOW - Escalator at UN headquarters immediately stops as Trump and Melania step on it shortly after arriving. pic.twitter.com/8nlUkDoQxm
— Disclose.tv (@disclosetv) September 23, 2025
اس واقعےکاذکرصدرٹرمپ نےاپنی تقریر کےدوران بھی کیا،خطاب کےدوران انہوں نے اقوام متحدہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئےکہا کہ یہاں آنے پرمجھے صرف ایک ٹوٹا ہوا اسکیلیٹر ملا،اگر خاتون اول کی صحت اچھی نہ ہوتی تو ہو گر جاتیں۔
اقوام متحدہ کےترجمان نے وضاحت دی ہےکہ اسکیلیٹرمبینہ طور پرصدر ٹرمپ کے فوٹوگراف کی غلطی سے رک گیا تھا جس نے غلطی سے ایمرجنسی بٹن دبا دیا تھا۔






















