پی آئی اے کو بڑی کامیابی مل گئی!برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ نےقومی ایئرلائن کو تھرڈ کنٹری آپریٹر کا درجہ دے دیا ہے،جس کے بعد پی آئی اے اگلے ماہ سےبرطانیہ کے لیےبراہ راست پروازوں کا آغاز کرے گی۔
ترجمان پی آئی اے کےمطابق پہلےمرحلے میں مانچسٹر کےلیےپروازیں چلائی جائیں گی،بعد میں برمنگھم اور لندن کوبھی نیٹورک میں شامل کیاجائےگا،پی آئی اے نہ صرف مسافروں بلکہ کارگو سروسز بھی فراہم کرے گی۔
گزشتہ روز برطانوی ادارے نےسیکیورٹی اورکارگو کےلیےپانچ سالہ اے سی سی تھری سرٹیفکیٹ قومی ایئر لائن کو جاری کیا ہے۔
ترجمان نےکہاکہ یہ پیشرفت بین الاقوامی اعتماد کا ثبوت ہے،سی ای او پی آئی اے نے وزیراعظم، نائب وزیراعظم ،متعلقہ اداروں اورپی آئی اے ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔






















