سندھ کے 14 اضلاع کی 28 نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیئے پولنگ جاری ہے،پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔
حیدرآباد،دادو،سکھر،جامشورومیں مختلف کائونسلز کے انتخاب کے لیئے پولنگ جاری ہے،مٹیاری، گھوٹکی، خیرپور،میرپورخاص،عمرکوٹ، بدین اور ٹھٹھہ میں بھی پولنگ جاری ہے،کراچی شرقی، کراچی غربی، کیماڑی میں بھی پولنگ جاری ہے۔
ترجمان الیکشن کمشنر سندھ کاکہنا ہےکہ رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 43 ہزار 187 ہے،ایک لاکھ 33 ہزار 38 مرد اور ایک لاکھ 10 ہزار 154 خواتین ووٹرز شامل ہیں،تمام اضلاع میں سیکیورٹی کےسخت ترین انتظامات ہیں،عوام بلا خوف و خطر اسٹیشن پہنچ کر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں
حیدرآبادمیں آج 5 یونین کونسل کی 6 نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات ہورہے ہیں،مجموعی طور پر 24 ہزار کے قریب ووٹرز اپنا حق راہ دہی استعمال کر رہے ہیں ۔
،6 نشستوں پر انتخابات کے لئیے 18 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئےہیں ،18 پولنگ اسٹیشن پر 450 پولیس اہلکار و افسران ڈیوٹی دےرہے ہیں،مجموعی طور پر 24 ہزار 915 ووٹرزاپنا حق راہ دہی استعمال کریں گے،انتخابات ایک چیئرمین،ایک وائس چئیرمین اور 4 جنرل وارڈ ممبران کی نشستوں پرہورہے ہیں،مذکورہ نشستیں امیدواران کے انتقال اور دیگر اسباب کے سبب خالی ہوئی تھی۔






















