بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی اپنی والدہ سری دیوی کی ساڑھی پہن کر مداحوں کی توجہ سمیٹ لی۔
بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور نے اپنی والدہ سری دیوی کی ساڑھی پہن کر ماضی کی یادیں زندہ کر دیں، یہ ساڑھی سری دیوی نے 2017 میں بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کی شادی کے موقع پر پہنی تھی۔
ممبئی میں ایک فلم کے پریمئر کا انعقاد ہوا،جہاں فلم کی کاسٹ کے علاوہ دیگر مشہور اداکار بھی موجود تھے، جن میں ایشان کھتر اوروشال جیتھوا شامل تھے،جہاں جھانوی کی اس پرانی ساڑھی میں جلوہ گری نے مداحوں اور شوبز شخصیات پر سحر طاری کردیا۔
View this post on Instagram
سری دیوی،جو کئی دہائیوں تک بالی ووڈ پر راج کرتی رہیں، 24 فروری 2018 کو دبئی میں ایک حادثے میں انتقال کر گئیں۔ ان کی اچانک وفات سے نہ صرف فلمی دنیا بلکہ ان کے چاہنے والوں میں بھی گہرا صدمہ ہوا۔
جھانوی کپور نے اپنی والدہ کی یاد کو زندہ رکھنے کے لیے یہ قدم اٹھایا اور ان کے انداز کو آج بھی زندہ رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ ان کی اس کوشش کو سوشل میڈیا پر بھی خوب سراہا گیا۔





















