کراچی کے علاقے ملیر میمن گوٹھ کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے، جہاں ایک تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر نے دو موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا،حادثے کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔
حادثہ میمن گوٹھ کے قریب اُس وقت پیش آیا جب تیزرفتاری سے آتا ہوا ڈمپر،موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق، حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت شاہنواز کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی ہونے والے شہری کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
دونوں افراد ایک ہی موٹر سائیکل پرسوار تھے اور دونوں کا تعلق در محمد گوٹھ، ملیر سے بتایا جاتا ہے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈمپر کو تحویل میں لے لیا ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں






















