این اے 117 میں سیاسی رہنما ملک احمد احسن نے ساتھیوں سمیت استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق میاں خالد محمود اور میاں جنید ذوالفقارنے ملک احمد حسن کو آئی پی پی میں شمولیت پر مبارکباد دی جبکہ ملک احمدحسن کو صدر آئی پی پی راوی ٹاؤن نامزد کر دیا گیا۔
ملک احمد حسن اور ساتھیوں نے صدر عبدالعلیم خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔ میاں خالد محمود نے کہا کہ این اے 117 کو 6 ماہ میں ترقی یافتہ حلقہ بنانا ہمارا مشن ہے، عبدالعلیم خان فاونڈیشن کے تحت حلقے میں 52 واٹر فلٹریشن پلانٹ کام کر رہے ہیں۔






















