امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےاپنےبیان میں کہا کسی کو امریکا سےفائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دیں گے، مختلف ممالک پر ٹیرف عائد کرنے سے اربوں ڈالرکا فائدہ ہو رہا ہے۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ورجینیا میں خطاب کرتےہوئےکہا یورپی ممالک اب بھی روس سے تیل خرید رہے ہیں،سالہا سال سےامریکا میں مہنگی منشیات بیچی جارہی ہیں،کسی کو امریکا سے فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دیں گے،پیر کے روز آٹزم سے متعلق اہم اعلان کروں گا۔
مزید کہا دورہ برطانیہ بہت اچھا رہا،شاہ چارلس بہترین انسان ہیں،برطانیہ میں میری بہت عزت افزائی ہوئی،امریکا کا وقار بڑھا،ایک سال قبل سعودی بادشاہ نےکہاامریکا ایک دیوالیہ ملک ہے، آج امریکا دنیا میں سب سے زیادہ کامیاب ملک ہے۔






















