پاکستان کرکٹ ٹیم مینجمنٹ نے بھارت کے خلاف حکمت عملی طے کر لی، کل میچ میں پلیئنگ الیون میں متعددتبدیلیوں کا امکان ہے ۔
ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ اور کپتان نے آج شام 4 بجے ہوٹل میں پلئینگ الیون کے حوالے سے میٹنگ کی، ٹیم مینجمنٹ اور کپتان نے صائم ایوب کے بیٹنگ آرڈر تبدیل کرنے پر بات کی، صائم ایوب کو اوپننگ سے ہٹا کر نمبر چار پر بیٹنگ کروائے جانے کا امکان ہے۔
حسن نواز کو ڈراپ کرتے ہوئے حسین طلعت کو پلیئنگ الیون میں شامل کیئے جانے کا امکان ہے ، فاسٹ بولنگ میں شاہین اور حارث کو ہی رکھنے پر اتفاق کیا گیا ، پاکستان اور بھارت کے درمیان سپر فور مرحلے کا میچ کل دبئی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔






















