بنگلہ دیش نے سری لنکا کو ایشیاء کپ سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے بڑی کامیابی سمیٹ لی ۔
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش نے سری لنکا کی جانب سے دیا گیا 169 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر 20 ویں اوور کی 5 ویں گیند پر عبور کیا جس میں سیف حسن 61 رنز جبکہ توحید ہریدوئے 58 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ، ان کے علاوہ لٹن داس 23 اور شمیم حسین 14 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔
سری لنکا کی جانب سے وانندو ہاسارانگا اور ڈاسون شناکا نے 2 ، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ نووان تھوشار اور چمیرا نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ۔
اس سے قبل بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس پر سری لنکا نے مقرر 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے ، سری لنکا کی جانب سے ڈاسون شناکا 64 رنز کے ساتھ سرفہرست رہے جبکہ کوشل مینڈس نے 34 اور آسالانکا نے 21 رنز بنائے ۔





















