ڈگری کے ٹنڈوغلام علی روڈ پر تیز رفتار ڈمپر اورچنگچی میں تصادم کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ٹنڈوغلام علی روڈ پر 164 اسٹاپ پر تیز رفتار ڈمپر نے چنگچی کو کچل ڈالا،حادثے میں 3افراد جاں بحق، جبکہ 5زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ چنگچی پر ایک ہی خاندان کے8افراد سوارتھے،ڈمپر ڈرائیور کو گاڑی سمیت حراست میں لے لیا ہے۔




















