سندھ حکومت نے ضبط شدہ ٹیمپرڈ، الٹریشن اور ویلڈ شدہ گاڑیوں کی رجسٹریشن اور نیلامی کی منظوری دے دی۔
کابینہ کی منظوری کے بعد ایف بی آر اور کسٹمز حکام کی اجازت کے بعد ضبط شدہ اسمگل شدہ گاڑیاں سندھ حکومت اپنی تحویل میں لے سکے گی۔گاڑیوں کو مکمل جانچ کے بعد رجسٹر کر کے نیلام یا سرکاری امور میں استعمال کیا جائے گا۔
سندھ حکومت کےمطابق وفاقی حکومت نے مارچ 2025 سے ایسی گاڑیوں کی رجسٹریشن کا مرحلہ شروع کیا تھا۔قانون میں ترمیم کے بعد اب سندھ حکومت بھی ضبط شدہ گاڑیوں کو رجسٹر کر سکے گی،کابینہ نے اس ضمن میں سندھ موٹر وہیکل رولز 1969 کے پانچویں شیڈول میں باقاعدہ ترمیم کی منظوری بھی دے دی ہے۔
سندھ حکومت کے اس فیصلے سے نہ صرف ضبط شدہ گاڑیوں کا شفاف استعمال ممکن ہوگا بلکہ سرکاری محکموں کو بھی آمد و رفت کے لیے وسائل میسر آ سکیں گے۔



















