مصطفی عامرقتل کیس میں وکیل ارمغان کی درخواست پرفرد جرم کی کارروائی ایک بار پھرمؤخر کردی گئی۔
اے ٹی سی کورٹ میں مصطفی عامرقتل کیس سمیت 6 مقدمات کی سماعت ہوئی،جیل حکام نے ملزم ارمغان،والدکامران اورشیراز کو عدالت میں پیش کیا،ملزم ارمغان کے وکیل کی جانب سے کیس کو التواکرنے کی کوشش کی گئی۔
عدالت نےریماکس دئیےکہ ہربارفردجرم مؤخر نہیں کیا جائےگا،وکیل ارمغان کی درخواست پرفرد جرم کی کارروائی ایک بار پھرمؤخر کردی گئی۔
عدالت نےآئندہ سماعت پرتفتیشی افسرکو پولیس فائل کےہمراہ اورجیل حکام کو ملزمان کو آئندہ سماعت پر پیش کرنےکی ہدایت کی،آئندہ سماعت پر ملزمان پر فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے۔






















