امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امیگریشن محدود کرنے کے لیے ایچ ون بی ورکر ویزا کی سالانہ فیس ایک لاکھ ڈالر مقرر کردی۔
امریکی صدر ٹرمپ نےہنرمند افراد کےلیےامریکی ویزےکاحصول مزید مشکل بنا دیا،ڈونلڈ ٹرمپ نےحکم نامے پردستخط کردیےہیں جس کےتحت ایچ ون بی ورکرویزا کےلیےسالانہ ایک لاکھ ڈالرفیس مقررکی گئی ہے۔
صدرٹرمپ کا کہنا ہےکہ بعض صورتوں میں کمپنیوں کو ایچ ون بی ویزا کے لیے بڑی رقم دینا پڑے گی،نئے اقدام سےٹیکنالوجی کمپنیوں کو بڑا جھٹکا لگےگا کیونکہ یہ کمپنیاں بھارت اور چین سے ٹیکنالوجی ماہرین کو امریکا میں ملازمت فراہم کرتی ہیں۔
اس کے علاوہ امیر افراد کیلئے گولڈن ویزا پروگرام کا آغاز کردیا،صدر ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیے،گولڈن ویزا کےحصول کیلئے انفرادی طور پر دس لاکھ ڈالر ادا کرنے ہونگےجبکہ کسی کمپنی کی جانب سےادائیگی کرنے کی صورت میں گولڈن ویزا کیلئے بیس لاکھ ڈالر ادا کرنےہونگے،یہ رقم امریکی محکمہ تجارت عطیہ کرنی ہوگی،جو امریکا میں تجارتی مواقع کی بہتری پر خرچ ہوگی۔






















