جعلی ادویات کی روک تھام کیلئے بڑا اقدام اٹھالیا گیا، 90 ہزار ادویات کی رجسٹریشن اور 650 کمپنیز کے لائسنسز کو ڈیجیٹلائزڈ کردیا گیا۔
نگران حکومت نے غیر رجسٹرڈ اور بغیر لائسنس ادویات کی روک تھام کیلئے بڑا قدم اٹھالیا۔ 90 ہزار ادویات کی رجسٹریشن اور 650 کمپنیز کے لائسنسز کو ڈیجیٹلائزڈ کردیا، نگران وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان لائسنسنگ اور رجسٹریشن کے ڈیجیٹل سسٹم کا جلد افتتاح کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق اب نئی ادویات کی لائسنسنگ اور رجسٹریشن کیلئے ڈریپ آفس جانے کی پابندی بھی ختم ہوگئی، ڈریپ نے نئی ادویات کی رجسٹریشن اور لائسنسگ کو بھی ڈیجیٹل سسٹم سے جوڑ دیا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ادویہ ساز کمپنیز ادویات کی رجسٹریشن اور لائسنسنگ کیلئے آن لائن درخواست دے سکیں گی، ملٹی نیشنل کمپنیز کی نئی ادویات کی رجسٹریشن اور لائسنسنگ بھی ڈیجیٹل سسٹم کے تحت ہوگی۔