بابا گرو نانک کی 486ویں برسی کی3 روزہ تقریبات کا آغاز آج ہوگا۔
دربار کرتارپور کو مقامی شہریوں کے لیے کھول دیا گیا،برسی کی مرکزی اور اختتامی تقریب22ستمبر کو ہوگی۔
ہیڈ گرنتھی سردار گوبند سنگھ کا کہنا ہے کہ بھارت نے برسی کی تقریبات میں شرکت کے لیے یاتریوں کو اجازت نہ دی۔
ادھر سکھ یاتریوں نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی گورنمنٹ سے مطالبہ کیا ہے مذہب کو جنگی جنون کی بھینٹ نہ چڑھایا جائے سکھ یاتریوں کے ویزے میں نرمی کی جائے تاکہ وہ اپنی مذہبی رسومات ادا کر سکیں






















