بھارت نے انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد عمان کو 21 رنز سے شکست دیدی ۔
تفصیلات کے مطابق عمان کی ٹیم بھارت کی جانب سے دیئے گئے 189 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 20 اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 167رنز بنا کر آوٹ ہو گئی اور 21 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
عمان کی جانب سے عامر کلیم نے انتہائی شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 64 رنز کی اننگز کھیلی لیکن وہ ٹیم کو کامیابی دلانے میں کامیاب نہیں ہو سکے، حماد مرزا نے 51 اور جتیندر سنگھ نے 32 رنز کی اننگز کھیلی ۔
بھارت کی جانب سے ہارد ک پانڈیا، ہرشت رانا اور کلدیپ یادیو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔
اس سے قبل بھارت نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنائے جس میں سنجو سیمسن 56 ، ابھیشیک شرما 38 ، اکشر پٹیل 26 ، تلک ورما 29 اور ہرشت رانا نے 13 رنز بنائے ۔
عمان کی جانب سے شاہ فیصل، جیتن رماندی اور عامر کلیم نے 2 ، 2 وکٹیں حاصل کیں ۔






















