پاکستان نےبھارت کیلئے فضائی حدود بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی جس کا نوٹم بھی جاری کردیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بھارتی طیاروں کیلئے پاکستانی فضائی حدود بندش میں 23 اکتوبر تک توسیع کر دی ہے ، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے فضائی حدود بندش میں توسیع کا نیا نوٹم جاری کر دیا ہے ، پاکستان نے رواں سال 23 اپریل سے بھارت کیلئے فضائی حدود بند کر رکھی ہے۔



















