نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے اثاثوں کی تفصیلات سما نے حاصل کر لیں، وزیراعظم 4 کروڑ 81 لاکھ 82 ہزار 580 روپے کے اثاثوں کے مالک نکلے۔
سما کو موصول رپورٹس کے مطابق انوار الحق کاکڑ کے پاس 80 لاکھ روپے مالیت کی 20 ایکڑ وراثتی زرعی زمین اور پاکستان چاغی مائننگ لیمیٹڈ میں 50 ہزار کے شیئرز ہیں۔
رپورٹ کےمطابق نگران وزیراعظم نے 10 تولے سونے کی قیمت 80 ہزار روپے،اور گھر کے فرنیچر کی مالیت 4 لاکھ روپے ظاہر کی ہے۔نگران وزیراعظم کے پاس 2 بینکوں میں 2 کروڑ 20 لاکھ روپے سے زائد ہیں۔
دوسری جانب نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں شمشاد اختر نےکراچی ڈی ایچ اے 6 میں 40 لاکھ کا گھر ،کراچی ڈی ایچ اے میں ایک پلاٹ کی قیمت 1 لاکھ 25 ہزار ظاہر کی ہے۔
نگران وزیر خزانہ نے دو اراضی کو باپ سے گفٹ ملنا ظاہر کیا ہے،انہوں نے 2 ارب 79 کروڑ روپے کے نیا پاکستان سرٹیفیکیٹ حاصل کر رکھے ہیں،انکے پی ایس او میں 3 لاکھ روپے سے زائد کے شیئرز ہیں۔شمشاد اختر نے ٹی بلز کی مد میں 10 کروڑ 96 لاکھ ،فرنیچر کی مالیت 2 لاکھ روپے ظاہر کی ہے۔
نگران وزیر خزانہ کے پاس صرف 2 لاکھ روپے مالیت کا سونا ،اور 19 لاکھ 46 ہزار روپے نقد اور بینکوں میں 39 لاکھ 24 ہزار روپے موجود ہیں۔
نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کے پاس ملتان میں ایک کروڑ روپے مالیت کا 2 کنال کا گھر جبکہ ملتان یونائیٹڈ مال میں 2 کروڑ 50 لاکھ روپے کا فلیٹ بھی ہےاس کے علاوہ اسلام آباد میں 3 کروڑ 12 لاکھ روپے مالیت کا گھر بھی ہے۔
سرفراز بگٹی نےکوئٹہ میں ایک کروڑ روپےکا پلاٹ اور سی این جی سوئی میں 50 فیصد شئیر ہیں،انکے پاس 1کروڑ 2 لاکھ روپے مالیت کی گاڑی اور 67 لاکھ 98 ہزار روپے نقد،بینک میں 6 لاکھ 35 ہزار روپے ہیں۔
نگران وزیر داخلہ کے پاس 68 لاکھ روپے مالیت کا فرنیچر، 90 اونٹ، 8 ہزار 870 بھیڑیں، 4 ہزار 60 بکریاں ، 400 گائے، 80 بچھڑے اور 86 بھینسیں ہیں۔
وزیرداخلہ نے لائیو سٹاک کی مالیت 6 کروڑ 97 لاکھ روپے ظاہر کی ہے۔