تربت کے علاقے کُنچتی کراس میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ ہوا جس دوران 10 سے زائد اہلکار زخمی ہو گئے ہیں ۔
پولیس ذرائع کے مطابق فورسز کی گاڑیاں ایم 8 قومی شاہراہ سےگودار سے تربت کی طرف جا رہی تھی ، قافلے میں 8 سے 10 کوسٹر اور اسکواڈ کی گاڑیاں شامل تھیں ، دھماکے کی تحقیقات کی جارہی ہیں ، ابتدائی تحقیقات کے مطابق بارود سے بھری گاڑی قافلے سے ٹکرائی تھی، واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی بھری نفری موقع پر پہنچ گئی۔



















