چیئرمین پی سی بی نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو سٹیڈیم روانہ ہونے کی ہدایت کر دی ہے ،اینڈی پائیکرافٹ نے پاکستان ٹیم اور مینجمنٹ سے معافی مانگ لی ہے ، میچ ریفری کے فرائض اینڈی پائیکرافٹ ہی ادا کریں گے، پاکستان اور یو اے ای کے میچ کا ٹاس 8 بجے ہوگا، پاکستان اور یو اے ای کا میچ 8 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔
کچھ دیر قبل ترجمان پی سی بی نے میڈیا سے مختصر گفتگو میں کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان شیڈول میچ میں ایک گھنٹہ کی تاخیر کی گئی ہے، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی سابق چیئرمین پی سی بی سے مشاورت جاری ہے،۔
پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان آج اہم ترین میچ کھیلا جاناہے جس کا فاتح 21 تاریخ کو بھارت کے ساتھ ٹکرا ئے گا۔میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ نے پاک بھارت میچ میں پاکستانی اور بھارتی کپتان کو ہاتھ ملانے سے روکا تھا جبکہ بھارتی کپتان نے میچ کے اختتام پر سیاسی گفتگو کی۔ اینڈی پائی کرافٹ اور بھارتی کپتان کی جانب سے ایم سی سی کے قوانین کی خلاف ورزی کی جس پر پاکستان نے اصولی موقف اپناتے ہوئے اینڈی پائیکرافٹ کو ایشیاکپ سے ہٹانے جبکہ بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کو سیاسی گفتگو کرنے پر پینلٹی ڈالنے کا مطالبہ کیا ۔






















