پشاور پولیس نے تھانوں میں موجود ملزمان کی ویڈیو ریکارڈنگ اور انٹرویو پر پابندی عائد کر دی۔ خلاف ورزی پر کاروائی کی جائے گی۔
سی سی پی او آفس پشاور نے اعلامیہ جاری کر دیا، جس کے مطابق سوشل میڈیا سمیت دیگرپر گرفتار ملزمان کا بیان ریکارڈ اور ویڈیو بنانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ خلاف ورزی پر کاروائی کی جائے گی۔
اس سے قبل پشاور ہائی کورٹ بھی محکمہ پولیس کو ملزمان کے انٹرویو پر پابندی عائد کرنے کے احکامات جاری کر چکا ہے۔






















